پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ

زبردستی قانون سازی ہوئی تو عدالت میں چیلنج کرینگے، اپوزیشن نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پا ک صحافت) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے  پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے متفقہ اعلامیہ جاری کیا ہے کہ اگر پارلیمنٹ میں یکطرفہ طور پر اور زبردستی قانون سازی کی گئی تو اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، پی ڈی ایم یکطرفہ قانون سازی کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف، صدر نون لیگ شہباز شریف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے گرم جوشی سے بلاول بھٹو کا استقبال کیا، ملاقات میں مولانا اسعد محمود اور دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہبازشریف نے اتفاق کیا کہ عوام دشمن قانون سازی کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس حوالے سے متحدہ اپوزیشن نے 3 رکنی کمیٹی کو ٹاسک دے دیا، اس کمیٹی میں فاروق نائیک، اعظم نذیر تارڑ اور کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ناصر حسین شاہ

وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے عوام کو خوشخبری سنا دی

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ کی عوام کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے