اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف اڑان پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 9 ماہ ہم نے بہت بڑے چیلنجز کا مقابلہ کیا، ہم نے فیصلہ کیا ریاست کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے، معاشی استحکام کے لیے ہمیں آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام لینا پڑا، یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا۔