اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پی ٹی آئی احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی دوست ممالک کے سربراہان پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے تشریف لاتے ہیں انہیں تبھی دھرنہ کیوں یاد آتا ہے۔ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ فلاں نہیں تو پاکستان نہیں یہ آپکا نظریہ ہے جو کہ ایک ملک دشمن نظریہ ہے۔