(پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اس کے 25 کروڑ عوام کے خلاف یہ سازش ہوئی ہے اور 25 کروڑ عوام کو اسکا نوٹس لینا چاہیے وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے یہ کام کیا اور کیوں کیا؟ میں نے تو کسی کے خلاف کوئی سازش نہیں کی ہم نے تو اپنا کام کیا سڑکیں بنائیں، موٹرویز بنائیں، لوڈشیڈنگ ختم کی، ایٹمی دھماکے کیے دفاع کو مضبوط کیا ہے۔