میں خادم بن کر آپ نوجوانوں کی خدمت کرتا رہوں گا اور ملک کو قرص سے نجات دلاؤں گا، وزیر اعظم
(پاک صحافت) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادم بن کر ہمیشہ آپ نوجوانوں کی خدمت کروں گا اس ملک کو قرض سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کا عہد کرتا ہوں۔ میں اپنی تمام تر محنت سے آپ کو ہر ممکن وسائل دوں گا،اللہ تعالٰی کی مدد سے آپ نوجوان اس ملک کی تقدیر بدلیں گے۔