لاہور (پاک صحافت) چیئرپرسن پرائس کنٹرول کمیٹی سلمی بٹ کا کہنا ہے کہ جب وزیراعلیٰ مریم نواز صاحبہ نے مجھے ذمہ داری سونپی تو انہوں نے مجھے ہدایات دیں کہ زیادہ تر فیلڈ میں رہ کر سیکھنا ہے اور حقائق جاننے ہیں۔ میں نے پنجاب کے تمام ڈویژن کا دورہ کیا اور دیکھا کہ تمام انتظامیہ پوری طرح سے متحرک ہوچکی ہے کیونکہ انکی کارکردگی کو جانچا جارہا ہے۔