لاہور
(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج واضح ہوگیا ہے کہ اس ملک میں مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی کرپشن ہے عمران خان کی کرپشن ہے، اسکی جماعت کی کرپشن ہے۔ آج پاکستان 124 سے 140 پہ پہنچا ہے تو اس رپورٹ کے مطابق کرپشن کی وجہ طرز حکمرانی ہے۔