لاہور
(پاک صحافت) ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے سینیٹر حضرات سے اہم اپیل کردی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی مالیاتی خود مختاری کا جو سودا ہونے جارہا ہے اس حوالے میں تمام سینیٹر حضرات سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنے قومی فرض کی روشنی میں اسکا جائزہ لیں کیونکہ حکومت نے قومی اسمبلی سے اسے بلڈوز کیا ہے۔ امید کرتا ہوں سینیٹ اس قانون کے اوپر بریک لگائے گی۔