اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو نااہل اور نامعقول حکومت قرار دے دیا۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو پہلے دن چلے جانا چاہیے تھا،میں تو کب سے کہہ رہاہوں یہ حکومت نہیں کرسکتے، یہ نامعقول ہیں۔