مظفر آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی جتنا بھی مخالف اور پُرتشدد ہو جتنا بھی غصے میں ہو اپنے ملک کو آگ لگانے کی جرأت کوئی پاکستانی نہیں کرسکتا.9 مئی کو جو کچھ پاکستان کے طول و ارض میں ہوا اس پہ پوری پاکستانی قوم اور آزاد کشمیر شرمندہ ہیں۔