اسلام آباد
(پاک صحافت) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’خیبر پختونخوا کے گورنر ہاؤس کے اخراجات میں 5 کروڑ کا اضافہ ہوچکا ہے اور گورنر ہاؤس میں اضافی نوکریاں دی گئی ہیں جس میں نائب قاصد، ویٹرز، کلرک، باورچی، مالی اور گورنر صاحب کے لیے تین مساج کرنے والے بھرتی کیے گئے ہیں جس پر سینٹ میں ’شیم شیم‘ کے نعرے لگے۔