Skip to content
(پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں سامنے والے فریق کی بات بھی تحمل سے سننا پڑتی ہے یہ نہیں کہ آپ صرف اپنی بات کریں اور دوسرے کی بات نہ سنیں۔ لیکن بات سننا اور دلیل سے اسکاجواب دینا پی ٹی آئی کی فطرت میں ہی نہیں ہے۔ انہیں جب معلوم ہوا کہ این آر او نہیں ملنے والا یہ مذاکرات چھوڑ کر بھاگے ہیں۔