اسلام آباد (پاک صحافت) حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکراتی عمل کو ختم کرنا چاہتی تھی، شاید ان کی کچھ اور ترجیحات ہوں گی لہذا جس عمل کو انہوں نے شروع کیا اسے خود ہی سبوتاژ کر دیا۔ ہماری کمیٹی نے پورے معاملے میں بڑے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ سول نافرمانی کی تحریک ، ٹوئٹس اور اداروں پر لفظی حملوں کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔