اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کی جانب سے جو بیانیہ بنانے کوشش کی جارہی ہے کہ کوئی کہہ رہا 4 ہزار لاشیں ہیں کوئی 4 سو اور کوئی 160 لاشیں کہہ رہا ہے لطیف کھوسہ صاحب کہہ رہے تھے انکے گھر پہ ایک ڈیڑھ سو لاشیں موجود ہیں۔ یہ لاشیں نہ ہوگئیں پودے ہیں جو اُگ رہے ہیں قوم کیساتھ کس طرح کا مذاق کیا جارہا ہے۔