اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے پیکا ایکٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ احتجاج کس بات پہ ہے۔ پیکا قانون میں جتنی بھی شقیں ہیں، فیک نیوز پہ اعتراض ہے یا ڈیجیٹل میڈیا پہ جس پہ کوئی چیک نہیں ہے۔ پیکا قانون صرف جھوٹی خبروں کیخلاف لایا گیا ہے۔