سیالکوٹ (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر کل سے احتجاجی جلسے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور جس دن چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز ہے اس دن بھی انہوں نے احتجاج کا پلان بنایا ہے۔ ثابت ہورہا ہے پاکستان کی عزت و تکریم کو تحریک انتشار ہمیشہ مجروح کرتی ہے۔