(پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا خون بہایاجا رہا ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ جیلوں میں زیادتی ہو رہی ہے۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے بہن بھائیوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
Short Link
Copied