پاکستان فلسطین کی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز

قصور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل ظلم و بربریت کی داستان رقم کررہا ہے۔ ہزاروں ماؤں، بہنوں اور بچوں کو شہید کردیا گیا۔ آج غزہ میں بجلی، گیس اور اشیاء خوردونوش بند کردی گئی ہیں۔ عالمی دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان فلسطینیوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے اور کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے