اسلام آباد (پاک صحافت) سبکدوش وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہوگئے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے شہباز شریف کو الوادع کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سبکدوش وزیراعظم کو سلامی دی۔ سبکدوش وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔