لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے کسی کو قیادت کرنے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف گاڑی کے آگے ایک ایسا بڑا طاقتور انجن ہے کہ وہ کمزور بوگیوں کو اپنے ساتھ کھینچ کر لے جائے گا۔ 2018 میں مسلم لیگ ن نے کون سی تیاری کی تھی، اُس وقت ظلم کا سورج سوا نیزے پر تھا پھر بھی پنجاب میں اکثریت حاصل کی تھی۔