کراچی (پاک صحافت) پاکستان ملسم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ معیشت حکومت کے کنٹرول سے نکل چکی ہے، اب حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہی۔
ن لیگ کے رہنما کا کہنا ہے کہ جب تجارتی خسارہ پانچ ارب ڈالر تک پہنچ جائے تو اس میں سعودی عرب کے تین ارب ڈالر کا تو پتہ ہی نہیں لگے گا، ایک مہینے بعد آپ کیا کریں گے؟