مریم نواز کے سستے بازار میں تمام چیزیں بازار سے کم قیمت پر دستیاب ہیں، شہریوں کے تاثرات

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سستے بازار سے متعلق شہریوں کا کہنا ہے کہ سستے بازار میں تمام چیزیں بازار سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ اس حوالے سے ایک شہری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بازار میں ٹماٹر 80 روپے کلو جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے سہولت بازار میں صرف 45 روپے کلو دستیاب ہیں۔ بھنڈی کی قیمت باہر 160 سے 200 روپے کلو تک ہے مگر یہاں 40 روپے تک کم میں مل رہی ہے۔ ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں ہے اور مقررہ قیمت سے زیادہ پر کوئی چیز فروخت نہیں کی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے