لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں میڈیکل سٹی کے منصوبےکی تعمیر پر تقریباً 50 ارب روپے لاگت آئے گی یہ منصوبہ دنیا کے کسی بھی میڈیکل سٹی کے ہم پلہ ہوگا اس میں بہترین جنرل ہسپتال، یونیورسٹی، ٹریننگ سنٹر، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور اسکے علاوہ میڈیکل سٹی کے جتنے بھی لوازمات ہیں وہ یہاں ہونگے۔