اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان غدار وطن اور غدار پارلیمان ہے۔ عمران خان نے جو حرکت کی ہے ان پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے.جب آپکو معلوم ہو کہ عدم اعتماد کی تحریک آپکے خلاف آچکی ہے اور آپ اپنی اکثریت کھوبیٹھے ہیں تو یہ تماشہ کیا گیا کہ جو 200 ممبران آپکے خلاف ووٹ دے رہے ہیں وہ غدار ہیں۔
Short Link
Copied