اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو بالکل تسلیم کرے گی لیکن جو فیصلہ آیا ہے اس میں اختلاف رائے ہے فیصلہ اس وقت 4/3 سے سامنے آیا ہے اور الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے دائر پٹیشن کو قبل از وقت قرار دیا ہے۔