اسلام آباد (پاک صحافت) اثاثہ جات ریکور کرنے والی برطانوی فرم براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ مسترد کرتے ہوئے جسٹس (ر) عظمت سعید سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔ کاوے موسوی نے اعلان کیا ہے کہ اگر عظمت سعید نے معافی نہیں مانگی تو لندن ہائیکورٹ میں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے براڈشیٹ کمیشن کی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے رپورٹ کو عدلیہ کی تاریخ پر سیاہ دھبہ قرار دے دیا۔
Short Link
Copied