سابق چیف جسٹس کی آواز میں واضح ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو ایک سازش کے تحت سزا دلوائی گئی، شاہد خاقان عباسی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی آواز میں واضح ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو ایک حکم کے تحت ایک سازش کے تحت سزا دلوائی گئی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پہلے جج ارشد ملک کا معاملہ آیا پھر بیان حلفی کا معاملہ آیا اور آج آڈیو ریکارڈنگ بھی آگئی ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آپ فرانزک کروائیں یا جو مرضی کروائیں مجھے تو انصاف چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے