اسلام آباد
(پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور دی اکانمسٹ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن وفاقی حکومت تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عوام میں مزید مہنگائی اور نااہل حکومت کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رہی ہے۔