لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ مہنگائی نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، پنجاب میں تماشا لگا رہا، گورنر نے بھی آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا، ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے کہ لوگوں کی زندگی میں آسانی پیدا کی جائے، ہم چند دنوں میں اپنا ایجنڈا سامنے لے کر آئیں گے، پہلا ایجنڈا یہ ہے کہ عوام کیلئے چیزوں کو سستا کرنا۔