ملتان (پاک صحافت) ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جتنے بھی قابل ذکر منصوبے ہیں چاہے وہ ایٹمی دھماکہ ہو، موٹرویز ہوں، ہسپتال ہوں، اسکولز ہوں، یونیورسٹیز ہوں، میٹرو بس ہو، اورنج لائن ہو، یا سی پیک ہو ہر منصوبہ اٹھا کر دیکھ لیں نوازشریف کا ہی نام لکھا ہوا ہے۔