لاہور
(پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم عوامی مینڈیٹ کو قبول نہیں کرتے ووٹ کو عزت نہیں دیتے تو پھر غیر ملکی قوتیں اپنا ایجنڈا پورا کرنے کیلئے سہولت کاری میسر کرتی ہیں، پھر پاکستان میں حادثات ہوتے ہیں2017میں ترقی کرتےپاکستان کو روکنےکیلئے منصوبہ سازوں عالمی قوتوں کے آلہ کاروں نے وہ سہولت کاری لی تو آج یہ حالات ہیں۔