لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں "میں باطل کو مٹاتا ہوں اور سچ کو سامنے لاتا ہوں” مجھے تو اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر زندگی بھر کیلیے نااہل قرار دے دیا گیا پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا جیلوں میں ڈالا گیا۔ ثاقب نثار نے جسے صادق اور امین قرار دیا وہ سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔