(پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہے، آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں اور پارٹی ورکر سے مشورہ کرکے طے کروں گا۔