اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انتشار نے اپنی روش قائم رکھی ہوئی ہے کوئٹہ میں ان سے بندے اکٹھے نہیں ہوئے تو اب بہانہ بنایا جارہا ہے کہ ہمیں انتظامیہ کیطرف سے اجازت نہیں ملی تھی۔ انکے جلسوں کا مقصد انتشار پھیلانے اور این آر او حاصل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں۔