(پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم کی عظیم لیڈرشپ اور لاکھوں قربانیوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا 16دسمبر 1971 کو پاکستان دولخت ہوا، تاریخ کے سب سے بڑے حادثے سے ابھی تک ہم نے سبق حاصل نہیں کیا، لیکن ابھی دیر نہیں ہوئی آج بھی ہم متحد ہوجائیں ایک ایجنڈے پہ اکٹھے ہوجائیں تو دوبارہ پاکستان کو اس کا کھویا مقام واپس دلواسکتے ہیں۔