(پاک صحافت) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر سیاست دان اور ادارے اپنے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں تو ملک ترقی کرسکتا ہے اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، صدر زرداری کی شکل میں سویلین صدر کا دوسری بار منتخب ہونا ثابت کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی وفاق کی زنجیر ہے۔