اسلام آباد
(پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کروانے یا نہ کروانے کا حتمی فیصلہ گورنمنٹ نےنہیں الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن اگر پابندی لگا دے کہ نہ کوئی جلسہ ہوگا نہ جلوس اور نہ ریلی ہوگی اور نہ بند کمروں میں اداروں کے خلاف بدزبانی ہوگی جواسکی خلاف ورزی کرے اسے نااہل قرار دیا جائے گا تو الیکشن کوئی مشکل کام نہیں۔