(پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے فیصلے تاریخ کا حصہ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہا اعجازالاحسن صاحب اور مظاہر علی نقوی صاحب نے استعفیٰ دیا ہے۔ کیوں دیا ہے استعفیٰ؟ استعفیٰ دیکر آپ سمجھتے ہیں کہ اپنے دامن پہ لگے کالے دھبے صاف کرسکتے ہیں۔