پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں سیاسی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مل بیٹھ کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، معاشی مسائل ہوں یا دہشت گردی یا پھر مفاہمتی عمل پی ٹی آئی سمیت ہرسیاسی قوت کو ساتھ لےکر چلنا چاہتے ہیں، یہی پاکستان، عوام اور جمہوریت کے لیے بہتر ہے۔