لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ایاز صادق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزار بیبیاں پاک دامن رح کی تعمیر نو کی طوالت اور بندش کا مسئلہ حل کر دیا گیا ہے جبکہ محرم کے پہلے 10 روز مزار کھلا رہیگا۔ خواجہ سعد رفیق کے مطابق چھ ماہ میں تکمیل ہو گی جبکہ دوران تعمیر مخصوص وقت میں زائرین کیلئے زیارت کی اجازت ہو گی اور گزرگاہ کلئیر ہوگی۔