(پاک صحافت) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہی امریکہ جو انکے مطابق انکی حکومت ختم کرکے امپورٹڈ حکومت لے آیا تھا آج اس کے ترلے منتیں اور پاؤں پکڑے جارہے ہیں۔ سائفر کہانی جب دم توڑنے لگی تو ٹانگ پہ پلستر لگا کر لانگ مارچ کا اعلان کیا۔