شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جلسہ کرنا ہر پارٹی کا حق ہے لیکن ان کے وزیراعلیٰ کیا کر رہے ہیں؟۔ آئینی ترمیم پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں۔ اپنا مسودہ شامل کروانا چاہتے ہوں گے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بھی حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں، حکومت جب چاہے ترمیم کرسکتی ہے۔ ثاقب نثار کا دور عدلیہ کا بدترین دور سمجھا جاتا ہے، ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ کے طور پر کام کیا۔ لوگوں کے 20، 20 سال سے مقدمات زیر التوا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی ریفارمز کی ضرورت ہے، نہیں چاہتے کہ کچھ لوگ ادارے کو یرغمال بنالیں۔ کچھ ججوں نے اپنی خواہشات پر آئین کا نقشہ ہی بدل دیا۔ ابھی تک مسودہ کہیں نہیں پیش ہوا، سب پارٹیز نے اپنی تجاویز دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے