لاہور (پاک صحافت) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان جنوبی افریقا ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز سے متعلق کہا ہے کہ سیریز کے دوران قومی ٹیم میں کچھ خامیاں نظر آئیں، تاہم قومی ٹیم کی جانب سے جیت کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی خوش آئند ہے۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگی۔ سابق کپتان انضمام الحق نے مزید کہا کہ محمد رضوان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے سب سے نمایاں کھلاڑی تھے، حسن علی کی فارم میں واپسی پر خوشی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی میں دو لیگ اسپنرز کو کھلانے کا تجربہ اچھا رہا، ورلڈ کپ میں دو لیگ اسپنرز کے ساتھ جایا جاسکتا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا، جنوبی افریقہ کیخلاف کامیابی سے ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ اسکواڈ بنانے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ انضمام الحق نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ محمد رضوان جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے سب سے نمایاں کھلاڑی تھے، حسن علی کی فارم میں واپسی پر خوشی ہوئی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 116 درجے ترقی کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین 42ویں پوزیشن پر آگئے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز اور ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی تھی۔