لاہور (پاک صحافت) سابق کرکٹر عاقب جاوید نے ایک بار پھر مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مصابح کی اب ٹیم کے ساتھ ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسے عزت نہیں رہی۔ ان کا کہنا ہے کہ مصباح دیوار سے لگ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر عاقب جاوید نے مصباح الحق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ مصباح گراس روٹ سطح پر کام کرکے کوچنگ سیکھیں، کرکٹ کمیٹی کی جانب سے وارننگ کے بعد ہوم سیریز کے باوجود ٹیم مینجممنٹ کے لیے پرفارم کرنا مشکل ہوگا۔
واضح رہے کہ انہوں نے بورڈ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوچز کے انتخاب میں بورڈ نے درست طریقہ کار اختیار نہیں کیا تھا، مصباح کو بغیر کسی تجربے کے کوچ لگاکر ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب بورڈ کو احساس ہوگیا ہے کہ ان سے غلط فیصلے ہوئے۔
Short Link
Copied