اقوام متحدہ

سعودی عرب اور قطر کیجانب سے اقوام متحدہ کی فلسطین پر قبضہ ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت

(پاک صحافت) سعودی عرب اور قطر کی وزارت خارجہ نے الگ الگ بیانات میں فلسطین پر غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کی حمایت کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی موجودگی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

قطر کی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد جس میں فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی موجودگی (حکومت) کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے، فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے بدھ کی شب ایک بیان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اس قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی اراضی پر قبضے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیر جنگ

صیہونی حکومت کے وزیر جنگ: ہم جنگ کے ایک نئے دور کے آغاز کی راہ پر گامزن ہیں

پاک صحافت صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے