کراچی (پاک صحافت) ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بڑی خوشخبری، طبی ماہرین کے مطابق اب ذیابیطس سے صرف 6 ماہ کے عرصے میں نجات پانا ممکن ہے۔ جی ہاں طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں کے استعمال سے مریضوں کو ذیابیطس ٹائٹ 2 بیماری سے تقریباً 6 ماہ میں نجات مل سکتی ہے۔
ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ذیابیطس ٹائٹ 2 کو شکست دینے کے لیے کم کاربوہائیڈریٹس والی غذاؤں کا استعمال بہت ضروری ہے جن سے ممکنہ طور پر مثبت نتائج سامنے آئیں گے، لیکن تمام مریضوں پر اس کی ایک جیسی افادیت ممکن نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق کم کاربوہائیڈیٹس والی غذاؤں میں گریاں، زیتون کا تیل، بغیر چینی کی دودھ سے بنی مصنوعاتا، انڈے، پنیر، چکن اور مچھلی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھی چند ایسی غذا ہیں۔
واضح رہے کہ غذا میں کاربوہائیڈریٹس یا نشاستہ کی مقدار کو کم رکھنا ذیابیطس ٹائپ 2 کے کچھ مریضوں کو اس لاعلاج بیماری سے نجات میں مدد فراہم کرسکتا ہے، مسلسل 6 ماہ تک ان غذاؤں کے استعمال سے بیماری پر قابو پانے کی شرح بڑھ سکتی ہے، تاہم طویل العیاد بنیادوں پر ان کے استعمال سے فوائد گھٹنے لگتے ہیں۔