اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ انہوں نے مشترکہ طور پر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناونے فعل کی شدید مذمت کی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اسلاموفوبک واقعات مذہبی عدم برداشت، نفرت اور اشتعال انگیزی کو ہوا دیتے ہیں اور اسے کسی بھی بہانے سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے اسلامو فوبیا کی لعنت کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کی دیگر ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے دوطرفہ دلچسپی کے دیگر شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Short Link
Copied