پاکستان عراق کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کے زریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے عراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت کو مذید وسعت دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ عراق کے موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی ملاقات میں گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، اسلامی ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی روابط کو فروع دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے