لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی، ان کو جس کیس میں سزا ہوئی وہ کمزور ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی سزا کے خلاف نظرثانی اپیل کریں گے جس میں ضمانت یقینی ہے۔
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی ہیں، پیپلز پارٹی کی تنقید کا کوئی جواز نہیں، پی پی کو انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے۔
Short Link
Copied