عمران خان کے چار سال کا میرے چار سال سے موازنہ کریں، ان کے چار سال میں لوگ بدحال ہوئے، نواز شریف

نوازشریف

لندن (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے چار سال کا میرے چار سال سے موازنہ کریں، عمران خان کے چار سال میں لوگ بدحال ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے چار سال میں لوگ بدحال ہوئے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ  ملک کے خراب حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کو ان مشکلات سے نکالیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کس نے ملک کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا؟ نہ کسی کی شکل اور نہ نام چھپا ہوا ہے، سب جانتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے